اربوں روپے سبسڈی بٹورنے کیلئے شوگر ملیں کیا کام کرتی ہیں؟
اسلام آباد: حکومت سے اربوں روپے کی سبسڈی بٹورنے کیلئے شوگر ملز مالکان مختلف ہتھکنڈے اپناتے رہتے ہیں۔
شوگر ملز مالکان ملک سے باہر بھجوانے کے نام پر حکومت سے سبسڈی اور مراعات لیتے ہیں تاہم فوائد حاصل کرنے تک چینی کو ملک میں نامعلوم جگہ پر اسٹور کرلیا جاتا ہے۔
جیسے ہی حکومتی مفادات موصول ہوجاتے ہیں چینی کو مقامی مارکیٹ میں ہی فروخت کردیا جاتا ہے۔
اس طرح کا ایک اسکینڈل چار جنوری 2017 میں بھی سامنے آیا تھا، جب پشاور کے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن نے 5420 میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا ایک فراڈ کا پردہ فاش کیا تھا۔
یہ چینی 4806 تھیلوں میں پشاور کے رنگ روڈ پر واقع ایک غیر قانونی ویئر ہاوس میں ذخیرہ کی گئی تھی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.